ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورواور یشونت پور کے درمیان دن میں چلنے والی ٹرائی ویکلی ’’ کوڈلا ایکسپرس‘‘کا افتتاح

منگلورواور یشونت پور کے درمیان دن میں چلنے والی ٹرائی ویکلی ’’ کوڈلا ایکسپرس‘‘کا افتتاح

Sun, 09 Apr 2017 20:54:21    S.O. News Service

منگلورو:9/اپریل(ایس اؤنیوز)منگلورو ۔ بنگلورو (یشونت پور) کے درمیان دن میں چلنے والی ٹرائی ویکلی ’’کوڈلا ایکسپرس ‘‘ کومرکزی وزیر برائے ریلوے سریش پربھو نے 48-11بجے گوا سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی ۔ اسی مناسبت سے منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ پروگرام میں مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا، ضلع نگراں کار وزیر بی ، رماناتھ رائی ، ایم پی نلین کمار ، رکن اسمبلی جے آر لوبو، آئیون ڈیسوزا، گنیش کارنیک، ضلع پنچایت صدر میناکشی شانتی گوڈو، میئر کویتا سنیل وغیرہ موجود رہ کر ہر ی جھنڈی دکھائی ۔

ٹرائی ویکلی کوڈلا ایکسپرس کی تفصیلات:ٹرین 16576/16575نمبروالی دوریل ہفتہ میں 3تین دوڑیں گی ۔ ٹرین نمبر 16576منگلورو جنکشن سے پیر، بدھ اور جمعہ کوصبح 30-11بجے نکل کر رات 30-08بجے یشونت پور پہنچے گی۔ جب کہ ٹرین نمبر 16575یشونت پور سے اتوار، منگل اور جمعرات کو دوڑے گی ، صبح 50-7بجے یشونت پور سے نکل کر شام 30-05بجے منگلورو جنکشن پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: